زراعت کے شعبے کو نفع بخش بنانے کے لئے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقتِ کی اہم ضرورت ہے ‘ حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) زراعت کے شعبے کو نفع بخش بنانے کے لئے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقتِ کی اہم ضرورت ہے ۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان کو زراعت کے شعبے میں آبپاشی کے لئے چین کی مہارت اور تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، کسان طبقے کی شمولیت کو یقینی بناکر پاکستان چین کے ساتھ فصلوں کی بہتر بیج کی تیاری کے لئے مشترکہ تحقیقی اقدامات اٹھاسکتا ہے۔ چینی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرکے لائیو سٹاک اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر غور کرنے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان زراعت کے شعبے میں توجہ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کرسکتا ہے کیونکہ زراعت کے شعبے کے مستحکم ہونے کی صورت میں پاکستان کے دیگر شعبے بھی یقینی طور پر مضبوط ہو جائیں گے۔