اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ زرداری اورشریف خاندان نے قوم کے پیسوں سے شوگرملز بنائے ہیں، انکوائری رپورٹ آچکی ہے ءاب احتساب ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ دونوں خاندانوں نے عوام کو لوٹ کر شوگر ملزبنائے ،عوام کے پیسے سے ان شوگرملوں کوچلایا گیا اور پھر …
زرداری اورشریف خاندان نے قوم کے پیسوں سے شوگرملز بنائے ہیں، مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ زرداری اورشریف خاندان نے قوم کے پیسوں سے شوگرملز بنائے ہیں، انکوائری رپورٹ آچکی ہے ءاب احتساب ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ دونوں خاندانوں نے عوام کو لوٹ کر شوگر ملزبنائے ،عوام کے پیسے سے ان شوگرملوں کوچلایا گیا اور پھر چینی مہنگاء کرنے کی صورت عوام کو مزیدلوٹا جارہاتھا۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ چینی اور آٹا مہنگا ہو نے پریہ لوگ خاموش رہے ۔یہ خود لٹیرے تھے اور ان کے ذاتی مفاد تھا اس لیے خاموشی اختیارکی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا مفاد پاکستان ہے ۔انکوائری رپورٹ آچکی ہے ءاب احتساب ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔








