اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی 54 فیصد برانچز پنجاب جبکہ سندھ میں 21 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 10فیصد برانچز کام کررہی ہیں۔ زیڈ ٹی بی ایل کے سینئر نائب صدر مسعود نوشاد علی خان نے کہا ہے کہ بینک کی مجموعی برانچز میں سے 7 فیصد بلوچستان ‘3 فیصد آزاد کشمیر اور 2 فیصد گلگت بلتستان میں …
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی 54 فیصد برانچز پنجاب ،21 سندھ اور10برانچرز خیبر پختونخوا میں خدمات فراہم کررہی ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی 54 فیصد برانچز پنجاب جبکہ سندھ میں 21 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 10فیصد برانچز کام کررہی ہیں۔ زیڈ ٹی بی ایل کے سینئر نائب صدر مسعود نوشاد علی خان نے کہا ہے کہ بینک کی مجموعی برانچز میں سے 7 فیصد بلوچستان ‘3 فیصد آزاد کشمیر اور 2 فیصد گلگت بلتستان میں کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ بینک زرعی شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کرنے والا ایک بڑا بینک ہے جس کے ملک بھر میں 32 زونل دفاتر ‘ 9آڈٹ زونز کام کررہے ہیں جبکہ بینک برانچز کی تعداد 492 ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک کے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ چکی ہے جو بینک کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔








