زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اورمیٹاجینی بزنس گروپ کینیڈا کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

212
Dr. Iqrar Ahmed Khan

فیصل آباد۔ 05 اپریل (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور میٹاجینی بزنس گروپ کینیڈا کے مابین زرعی میدان میں مشترکہ کاوشیں عمل میں لانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور میٹاجینی بزنس گروپ کینیڈا کی سی ای او حراعاصم نے وائس چانسلر چیمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر کاشف سلیمی، ڈاکٹر ظہیر احمد، اسامہ عاصم، ڈاکٹر محمد طاہرودیگر بھی موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے تحقیق، تربیت اور تدریسی میدان میں مشترکہ کاوشیں کریں گے۔ مزید برآں دونوں ادارے کپیسٹی بلڈنگ، تدریسی معلومات کا تبادلہ، مربوط تحقیقی منصوبہ جات کے سمیت سیمینارز، کانفرنسز کا بھی انعقاد کریں گے۔

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زراعت کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ غذائی استحکام اور دیہی ترقی کو یقینی بنا کر ترقی کا نیا باب مرتب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے لئے امور سرانجام دیئے جائیں گے۔