زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66.5 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66.5 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 18 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.313 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.216 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.096 ارب ڈالرہے۔گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.379 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،پیوستہ ہفتہ میں سٹیٹ …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66.5 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 18 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.313 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.216 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.096 ارب ڈالرہے۔گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.379 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،پیوستہ ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.298 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.080 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔