مودی کی سرپرستی میں غیررجسٹرڈ انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے پس پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے
مودی کی سرپرستی میں غیررجسٹرڈ انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے پس پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے

مزید خبریں
نئی دہلی ۔8جولائی (اے پی پی):مودی کی سرپرستی میں غیررجسٹرڈ انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے پس پردہ مذموم عزائم سامنے آگئے۔عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ نے ہندوانتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے اوچھے ہتھکنڈے عیاں کر دیئے ،عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی جے پی کو نظریاتی بنیاد اور تنظیمی پشت پناہی کرنے والی ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس ایک صدی بعد بھی غیر رجسٹرڈ ہے۔آرایس ایس نہ تو خود کو ٹرسٹ اور نہ کوئی این جی او قرار دیتی ہے اس لیے وہ مالیاتی اور دیگر سرکاری جانچ پڑتا ل اور ٹیکسز سے آزاد ہے۔ہندوانتہاپسند تنظیم آرایس ایس گزشتہ سال امریکامیں لابنگ کیلئے330,000 ڈالرز خرچ کر چکی ہے،آرایس ایس کے ہیڈ کوارٹرکی عمارت3.75 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں13 منزلہ تین ٹاورز ہیں،آرایس ایس کی بہت سی جائیدادیں مختلف افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔آرایس ایس اس لیے خفیہ کام کرتی ہے کیوں کہ اس کا اصل مقصد ایک انتہاپسند ہندو ریاست کا قیام ہے ،آر ایس ایس آئین کو پامال کرنے،مسلم سمیت دیگراقلیتوں پرظلم اور نفرت و تقسیم کے فروغ میں ملوث ہے۔کانگریس کے رہنما پریانک کھرگے نے آرایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ لینے میں سب سے آگے ہیں تو آر ایس ایس اور بی جے پی کو کرپشن کا بھی حساب دینا ہو گا۔








