زرمبادلہ کے ذخائر 464 ملین ڈالر اضافہ کے بعد 13.22 ارب ڈالرہوگئے

153
زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 464 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.22 ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 29دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.22 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.99ارب ڈالرہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 464 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔