زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے شروع ہوگا

ہرارے۔29جولائی (اے پی پی):زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل )بدھ سے 3اگست تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان …

ہرارے۔29جولائی (اے پی پی):زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل )بدھ سے 3اگست تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ایرون لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔