اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو ایک مقامی مال کا تفریحی دورہ کیا جہاں کھلاڑیوں نے شاپنگ اور گھومنے پھرنے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کے ارکان مختلف دکانوں میں گئے اور یادگار اشیاء خریدیں۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی مزہ لیا۔ زمبابوین ٹیم نے دارالحکومت کے خوشگوار ماحول اور عوام کی گرمجوشی کو بے حد …
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا مقامی مال کا تفریحی دورہ ، کھلاڑیوں نے شاپنگ اور گھومنے پھرنے کا بھرپور لطف اٹھایا

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو ایک مقامی مال کا تفریحی دورہ کیا جہاں کھلاڑیوں نے شاپنگ اور گھومنے پھرنے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کے ارکان مختلف دکانوں میں گئے اور یادگار اشیاء خریدیں۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی مزہ لیا۔ زمبابوین ٹیم نے دارالحکومت کے خوشگوار ماحول اور عوام کی گرمجوشی کو بے حد سراہا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہی۔








