اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسزاور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ انڈس اے آئی ویک 2026 کے لیے شراکت داری کی ہے جو پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی سطح کا نمایاں اقدام ہے۔ یہ شراکت پاکستان کے ذمہ دار، قابلِ توسیع اور جامع اے آئی اپنانے اور اس کے اطلاق کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل …
زونگ کی اے آئی کے فروغ کے لیے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ ” انڈس اے آئی ویک 2026 “ میں شراکت داری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسزاور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ انڈس اے آئی ویک 2026 کے لیے شراکت داری کی ہے جو پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی سطح کا نمایاں اقدام ہے۔ یہ شراکت پاکستان کے ذمہ دار، قابلِ توسیع اور جامع اے آئی اپنانے اور اس کے اطلاق کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ایونٹ نے قومی اور بین الاقوامی سطح کے اے آئی ماہرین، حکومتی و انڈسٹری لیڈرشپ کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کیا تاکہ اعلیٰ سطح کا مکالمہ کیا جا سکے اور پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل کا تصور پیش کیا جا سکے۔
زونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انڈس اے آئی ویک 2026 کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں زونگ فورجی کے عزم اور قیادت کی عکاس ہے۔ یہ شراکت داری مصنوعی ذہانت، نیٹ ورکس، جدت پر مبنی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پرمبنی ہے۔بطور ٹیکنالوجی لیڈر زونگ اب صرف کنیکٹیویٹی تک محدود نہیں رہا بلکہ مختلف شعبوں اور اداروں میں اے آئی کو وسعت دینے کے لیے درکار ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ اس شراکت داری کو چائنا موبائل کی عالمی تکنیکی لیڈرشپ کی معاونت بھی حاصل ہے جو اے آئی، کلاؤڈ، بگ ڈیٹا اور نیکسٹ جنریشن نیٹ ورکس میں بھرپورمہارت کا حامل ہے۔
زونگ فورجی فروری کی 9 اور 10تاریخ کو انڈس انوویشن، لرننگ اینڈ انگیجمنٹ ایرینا اسلام آباد میں اپنی تکنیکی لیڈرشپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے آئی پر مبنی سالوشنز،پراڈکٹس اور ڈیجیٹل سروسز کامکمل پورٹ فولیو پیش کررہاہے، جو پاکستان کی انٹیلی جنس ٹرانسفارمنگ کو تیز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ زونگ کی جانب سے کی گئی نمائش میں جدید اے آئی پلیٹ فارمز، صارفین اور انٹرپرائز سلوشنز اور ڈیجیٹل ایکوسسٹمز شامل ہیں جن میں (Z-AIVA, Zong A-EYE, OZ GPT, )مائی زونگ ایپ، نیکسٹ جنریشن گیمنگ پلیٹ فارمز و دیگرشامل ہیں جوزونگ کی انڈسٹری اور دیگر استعمالات میں اے آئی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس نمائش میں پیش کی گئی ایک اہم جھلک میں Z-Smart Hub کی رونمائی ہے جو Z-SAIS کلاؤڈ اور DICT کا امتزاج ہے اور محفوظ، قابلِ توسیع اور انٹیلی جنس ڈیجیٹل سروسز کو ممکن بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، نیکسٹ جنریشن کے زیڈ ٹی ای، اے آئی سے لیس ہینڈ سیٹس اور اسمارٹ گلاسز کا تعارف بھی کرایا جائے گا جو بہترین معیار اور مستقبل کے لیے تیار ٹیکنالوجی تجربات فراہم کرنے کے لیے زونگ کے عزم کومزید مستحکم کرتاہے۔ زونگ کے چیئرمین اور سی ای او سٹر ہوو جون لی نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز(MOITT)کے ساتھ انڈس اے آئی ویک میں شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،”مصنوعی ذہانت اب معاشی مسابقت اور قومی ترقی کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
انڈس اے آئی ویک 2026 کے ساتھ زونگ کی شراکت پاکستان کو ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقل کرنے میں ہماری قیادت کے عزم کی عکاس ہے۔ جدید نیٹ ورکس، انٹیلی جنس پلیٹ فارمز اور چائنا موبائل کی عالمی تکنیکی مہارت کو یکجا کر کے ہم ایک مضبوط اے آئی ایکوسسٹم تشکیل دے رہے ہیں، جو جدت کو فروغ دیتا ہے، ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط بناتا ہے اور ملک کے لیے طویل المدتی قدر پیدا کرتا ہے۔اس شراکت کے ذریعے، زونگ قومی سطح پر ڈیجیٹل سہولت کار کے طور پر اپنے کردار کو ادارہ جاتی شکل دے رہا ہے اور پاکستان میں اے آئی کی قیادت میں معیشت کی جانب منتقلی کو فروغ دے رہاہے۔ زونگ قومی ترجیحات کے ساتھ عالمی مہارت کو ہم آہنگ کرتے ہوئے مستقبل کے لیے تیار اور مضبوط ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔








