اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے، زراعت کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، زراعت کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت نے اس شعبے کیلئے …
زیادہ سے زیادہ لوگوں کی یوٹیلیٹی سٹورز تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،گندم بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے، زراعت کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، زراعت کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت نے اس شعبے کیلئے 280 ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا ہے، سبسڈی کے ذریعے مہنگائی میں کمی آئے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی یوٹیلیٹی سٹورز تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چھ ماہ سے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھیں، گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں تیل پر سیلز ٹیکس 50 فیصد سے زائد تھا تاہم موجودہ حکومت نے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد پر فکسڈ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال ٹیکس ریونیو ہدف سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر معاشی امور نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی مذموم سازشوں میں ناکام ہوا، پی ٹی آئی حکومت کے سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے پیشرفت ہوئی، پاکستان فیٹف کے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور رواں سال جون میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے گی، صورتحال تسلی بخش ہے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ ریویو میں پاکستانی معیشت کی تعریف کی تھی۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے، جولائی سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔ وفاقی وزیر معاشی امور نے کہا کہ گندم بحران کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی اور گیس کے مہنگے معاہدے کئے، گزشتہ دس سالوں میں جی ڈی پی کی شرح دو فیصد بڑھی جبکہ باقی ممالک میں 16 فیصد سے تجاوز کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے 200 ارب کا پیکیج لائی ہے اور آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی ہو گی۔








