اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9458ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2فیصدکم ہے۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر3.8فیصداضافہ ہواہے۔ اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35756ارب روپے ریکارڈکیاگیا …
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی، زروسیع میں اضافہ
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9458ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2فیصدکم ہے۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر3.8فیصداضافہ ہواہے۔
اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35756ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدزیادہ ہے، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر0.4فیصدکااضافہ ہواہے، اسی طرح 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 26234ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر0.8فیصدکی کمی ہوئی ہے۔









