زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی

159

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جار ی کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9114 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 4.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ 28 جون 2024 کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ایم ٹو کا حجم 36401 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ایم ٹو میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں بینکوں کے پاس موجود ڈیپازٹس کا حجم 27133 ارب روپے ریکارڈکیاگیا۔ بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 6 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 5.7 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔