زینہ اعظم اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے معروف پروگرام کوڈ اِن پلیس میں سیکشن لیڈر کے طور پر منتخب

زینہ اعظم اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے معروف پروگرام کوڈ اِن پلیس میں سیکشن لیڈر کے طور پر منتخب

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی کمپیوٹر سائنس کے آٹھویں سمسٹر کی طالبہ زینہ اعظم کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے معروف پروگرام کوڈ اِن پلیس میں سیکشن لیڈر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ زینہ اعظم کا اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے معروف پروگرام کوڈ اِن پلیس میں سیکشن لیڈر کے طور پر منتخب ہونا پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔

کوڈ اِن پلیس ایک عالمی سطح کا تعلیمی پروگرام ہے جس کا مقصد ابتدائی سطح کے طلبہ کو پروگرامنگ سکھانا ہے۔ اس پروگرام میں طلبہ کو Python اور Karel کے ذریعے بنیادی پروگرامنگ تصورات سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ زینہ اعظم بطور سیکشن لیڈر طلبہ کی رہنمائی کریں گی، انہیں پروگرامنگ کے اصول سمجھائیں گی اور دورانِ کورس ان کی تعلیمی معاونت کریں گی۔ زینہ اعظم کا انتخاب ایک سخت اور مسابقتی مرحلے کے بعد عمل میں آیا جس میں تدریسی صلاحیتوں پر مبنی ویڈیو ڈیمونسٹریشن اور پروگرامنگ اسسمنٹ شامل تھے۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر شکر گزار ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ مؤثر ابلاغی صلاحیتیں بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے زینہ اعظم کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

مزید خبریں