زیکا وائرس سے بھارت کی پوری آبادی سمیت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو خطرہ ہے،رپورٹ

پیرس ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) زیکا وائرس سے بھارت کی پوری آبادی سمیت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو خطرہ ہے ۔ یہ بات طبی جریدے ارنسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق افریقہ ، ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطہ میں زیکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کیلئے ساز گار ماحول والے علاقوں میں مقیم 2ارب 60کروڑ افراد کو اس وائرس سے خطرہ ہے …

پیرس ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) زیکا وائرس سے بھارت کی پوری آبادی سمیت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو خطرہ ہے ۔ یہ بات طبی جریدے ارنسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق افریقہ ، ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطہ میں زیکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کیلئے ساز گار ماحول والے علاقوں میں مقیم 2ارب 60کروڑ افراد کو اس وائرس سے خطرہ ہے جن میں سے ایک ارب 20کروڑ بھارت میں مقیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں مقیم زیکاوائرس کے خطرہ سے دو چار افراد کی تعداد 24کروڑ 20لاکھ ، انڈونیشیاءمیں 19کروڑ 70لاکھ ، نائیجریا میں 17کروڑ 90لاکھ ، پاکستان میں 16کروڑ 80لاکھ اور بنگلہ دیش میں 16کروڑ 30لاکھ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کے زیکا وائرس سے متاثر نہ ہونے میں سب سے بڑا کردار ان کی قوت مدافعت ادا کرے گی

Leave a Reply