سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، محمدایان کی ٹرپل کران کامیابی

سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل (ٹرپل کران) اپنے نام کر لیے۔دیگر فائنلز میں بوائز انڈر 18 کا ٹائٹل امیر مزاری نے جیتا جبکہ گرلز انڈر18 میں بسمل ضیا فاتح رہیں۔اسی طرح گرلز ڈبلز کا ٹائٹل بسمل …

لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل (ٹرپل کران) اپنے نام کر لیے۔دیگر فائنلز میں بوائز انڈر 18 کا ٹائٹل امیر مزاری نے جیتا جبکہ گرلز انڈر18 میں بسمل ضیا فاتح رہیں۔اسی طرح گرلز ڈبلز کا ٹائٹل بسمل ضیاء اور خدیجہ خلیل کی جوڑی نے اپنے نام کیا۔ سینئرز 55 پلس ڈبلز میں رشید ملک اور عارف فیروز کی جوڑی کامیاب رہی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے انعامات تقسیم کیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ ٹینس کے فروغ و نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پی ایل ٹی اے کے صدر کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور سینئر نائب صدر رشید ملک نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔فضل الرحمن نے یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔