واشنگٹن ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سابق امریکی صدر جمی کارٹر دماغ میں سوزش اور خون بہنے کے باعث اٹلانٹا کے ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے۔ کارٹر سنٹر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 95سالہ جمی کارٹر کو دماغ میں سوزش لاحق ہو گئی ہے جبکہ ان کی دماغ کی شریانوں میں کلاٹنگ بھی ہے جس کے باعث انھیں گزشتہ شام کوریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے …
سابق امریکی صدر جمی کارٹر دماغ میں سوزش کے باعث ہسپتال داخل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سابق امریکی صدر جمی کارٹر دماغ میں سوزش اور خون بہنے کے باعث اٹلانٹا کے ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے۔ کارٹر سنٹر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 95سالہ جمی کارٹر کو دماغ میں سوزش لاحق ہو گئی ہے جبکہ ان کی دماغ کی شریانوں میں کلاٹنگ بھی ہے جس کے باعث انھیں گزشتہ شام کوریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایمورے یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کے دماغ کی سرجری ہو گی۔ واضح رہے کہ کارٹر کو 22 اکتوبر کو کولہے کیفریکچر کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 روز رہے تھے۔








