برازیلیا۔28اکتوبر (اے پی پی):سابق برازیلی صدر بولسونارو نے 27 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔شنہوا کے مطابق برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو نے پیر کے روز سپریم فیڈرل کورٹ میں اپنی 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں انہوں نے سزا کے جائزے اور کمی کی درخواست کی ہے۔ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ …
سابق برازیلی صدر بولسونارو نے 27 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

مزید خبریں
برازیلیا۔28اکتوبر (اے پی پی):سابق برازیلی صدر بولسونارو نے 27 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔شنہوا کے مطابق برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو نے پیر کے روز سپریم فیڈرل کورٹ میں اپنی 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں انہوں نے سزا کے جائزے اور کمی کی درخواست کی ہے۔
بولسونارو کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی کارروائی میں بنیادی قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں دفاع کا مناسب موقع فراہم نہ کرنا اور متنازع وعدہ معاف گواہی پر انحصار شامل ہے۔
وکلا نے مقدمے میں قانونی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں سپریم فیڈرل کورٹ نے چار کے مقابلے میں ایک ووٹ سے فیصلہ سناتے ہوئے بولسونارو کو 2023 کی ناکام بغاوت کی قیادت کرنے کا مرکزی مجرم قرار دیا تھا۔








