اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سابق بیوروکریٹ اورمعروف سیاستدان وسماجی شخصیت روئیدادخان نے خوشحال اورترقی یافتہ پاکستان کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کوامیدکی کرن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جشن آزادی پاکستان نہ صرف قوم کی امیدوں کو بڑھاوا دیں گی بلکہ نوجوانوں میں اس حب الوطنی کے اس جذبے کا اعادہ ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت تھا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے …
سابق بیوروکریٹ اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت روئیدادخان کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سابق بیوروکریٹ اورمعروف سیاستدان وسماجی شخصیت روئیدادخان نے خوشحال اورترقی یافتہ پاکستان کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کوامیدکی کرن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جشن آزادی پاکستان نہ صرف قوم کی امیدوں کو بڑھاوا دیں گی بلکہ نوجوانوں میں اس حب الوطنی کے اس جذبے کا اعادہ ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت تھا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیرکویہاں اے پی پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سچائی اورنیک ارادوں کے ساتھ بدعنوانی، عدم استحکام کی شکارمعیشیت، انتہاپسندی اوردیگر چیلینجز پر قابوپانے کے اہل ہیں کیونکہ ان کا دامن صاف ہے، عمران خان کو سابق حکمرانوں سے تباہ حال معیشیت ، بدعنوانی، امریکا کی طرف سے غیرمددگارطرزعمل اوردیگرچیلینجز ورثے میں ملے ہیں تاہم میں اعتماد اوریقین کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ عمران خان ان تمام بحرانوں کاحل ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کامیابیوں میں ووٹ ڈالنے کی عمر تک پہنچنے والے نوجوانوں نے کلیدی کردار اداکیاہے، نوجوانوں کے ووٹ سے عمران خان کویہ کامیابی ملی ہے، یہ بات بہت ہی حوصلہ افزاءہے کہ نوجوان اب سیاست میں اہم کردارادا کررہے ہیں اوران نوجوانوں نے عمران خان کو واضح برتری دلائی ہے۔








