سابق فوجیوں کا ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب

131
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سابق عسکری قیادت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور اسکے نتیجہ میں پاکستان کے سات فوجیوں کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک دو ایٹمی طاقتوں کے مابین امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘ پاکستانی فوج وطن عزیز کے دفاع اور دشمن کے ہر قسم کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وائس ایڈمرل احمد تسنیم نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایئر وائس مارشل مسعود اختر، جنرل نعیم اکبر، برگیڈیئر میاں محمود، سلیم احمد گنڈاپور، برگیڈیئرسائمن شروف، میجر فاروق حامد خان، برگیڈیئرمسعود الحسن اور دیگر موجود تھے۔