سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل

لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا، نواز شریف سخت سکیورٹی میں بے نظیر ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور روانہ کردیا …

لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا، نواز شریف سخت سکیورٹی میں بے نظیر ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور روانہ کردیا گیا ہے، نواز شریف کے ہمراہ نیب کی ٹیم بھی موجود تھی۔گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا ، عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا تھا۔