اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے نگران سیٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، اس سے زیادہ نہیں بتا سکتا، الیکشن لڑنے کے لئے سب کے لئے یکساں مواقع ہونے چاہیئں، یہ نہیں کہ کسی پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے اور کسی پارٹی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے، کسی کو بند گلی میں ڈالنے کی کوشش …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے نگران سیٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، اس سے زیادہ نہیں بتا سکتا، الیکشن لڑنے کے لئے سب کے لئے یکساں مواقع ہونے چاہیئں، یہ نہیں کہ کسی پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے اور کسی پارٹی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے، کسی کو بند گلی میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہے، ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور ان الیکشن کے نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا، جو ہو چکا ہے اور جو ہونے والا ہے اگر یہی کچھ ہو گا تو آپ صاف و شفاف الیکشن کو بھول جائیں۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لئے سب کے لئے یکساں مواقع ہونے چاہیئں، یہ نہیں کہ کسی پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے اور کسی پارٹی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے، کسی کو بند گلی میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ تو قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور ان الیکشن کے نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا، ہم یہ عجیب سی صورت حال دیکھ رہے ہیں، آپ پنجاب کو بھی جانتے ہیں، آپ کراچی اور سندھ کو بھی جانتے ہیں، آپ بلوچستان اور کے پی کے کو بھی جانتے ہیں، آپ بتائیں سب سے بہترین کاکردگی کس صوبے کی ہے، اس کا جواب گلی میں جاتے ہوئے ایک عام بندہ بھی بتا دے گا کہ بہترین کاکردگی پنجاب کی ہے۔









