سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کالے دھن سے غیر ملکی اثاثے اور جائیدادیں بنائیں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کالے دھن سے غیر ملکی اثاثے اور جائیدادیں بنائیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے شاہانہ زندگی گزارنے کے لئے ہمیشہ بیرون ملک رہنا پسند کیا، جن کی بیٹی مریم نواز نے …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کالے دھن سے غیر ملکی اثاثے اور جائیدادیں بنائیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے شاہانہ زندگی گزارنے کے لئے ہمیشہ بیرون ملک رہنا پسند کیا، جن کی بیٹی مریم نواز نے اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کسی سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر احتسابی عمل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح بدعنوان عناصر کا احتساب ہے اور لٹیروں سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کے بعد اسے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔