سابق ڈائریکٹرجنرل اے پی پی مفتی جمیل الدین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سابق ڈائریکٹر جنرل ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سینئر بیوروکریٹ مفتی جمیل الدین احمد طویل علالت کے بعد اتوار کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے میں پریس قونصلر اور نئی دہلی، بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن میں …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سابق ڈائریکٹر جنرل ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سینئر بیوروکریٹ مفتی جمیل الدین احمد طویل علالت کے بعد اتوار کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے میں پریس قونصلر اور نئی دہلی، بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن میں پریس منسٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سال 2002 میں انہیں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)، اسلام آباد میں شعبہ ابلاغِ عامہ کے پروفیسر اور سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ معروف انگریزی اخبارات دی نیوز اور ڈان اسلام آباد کیلئے بھی لکھتے رہے۔

مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑ ے ہیں۔ان کی نمازِ جنازہ17 مارچ منگل کوان کے بڑے صاحبزادے کی کینیڈا سے آمد کے بعد صبح 11:00 بجے اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں