مکہ۔4اکتوبر (اے پی پی): سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث عمرے کی عارضی معطلی کے بعد زائرین کے پہلے گروپ نے تقریبا سات ماہ بعد مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کا آغاز کردیا۔اتوار چار اکتوبر رات بارہ بجے کے بعد محدود عمرہ بحال کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل تھیں۔ سعودی وزارت حج …
سات ماہ بعد عمرہ زائرین کے پہلے گروپ کی مسجد الحرام امد
مکہ۔4اکتوبر (اے پی پی): سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث عمرے کی عارضی معطلی کے بعد زائرین کے پہلے گروپ نے تقریبا سات ماہ بعد مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کا آغاز کردیا۔اتوار چار اکتوبر رات بارہ بجے کے بعد محدود عمرہ بحال کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل تھیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ اور سرکاری خبر رساں ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر تصاویر اور وڈیو شیئر کی ہیں جس میں عمرہ زائرین کے پہلے گروپ کو مسجد الحرام میں داخل ہوتے، احتیاطی تدابیر کی پابندی اور طواف کرتےدکھایا گیا ہے۔سعودی حکومت نے اتوار چار اکتوبر سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور اس کے ایک ماہ بعد بیرون مملکت سے زائرین کو عمرہ کی اجازت دی ہے۔ محدود عمرہ کی شروعات روزانہ 6ہزار زائرین سے کی گئی ہے۔ پریذیڈنسی کے مطابق ابتدا میں طواف صرف 2 لائنوں میں کیا جا رہا ہے- سو افراد 15 منٹ میں ساتوں چکر مکمل کرلیں گے۔ ایک گھنٹے میں 4 سو افراد 7 چکر لگا سکیں گے۔ اس طرح ایک دن میں 6 ہزار افرادآسانی سے عمرہ کریں گے۔









