لاہور ۔ 15 فروری (اے پی پی) سارک چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد کھٹمنڈو میں16 مارچ سے شروع ہونے والے تین روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا۔ کنکلیو کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش ہے۔ جمعرات کو یہاں سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب صدر افتخار علی ملک …
سارک چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد کھٹمنڈو میں تین روزہ سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا

مزید خبریں
لاہور ۔ 15 فروری (اے پی پی) سارک چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد کھٹمنڈو میں16 مارچ سے شروع ہونے والے تین روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا۔ کنکلیو کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش ہے۔ جمعرات کو یہاں سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب صدر افتخار علی ملک نے شرکاءکو بتایا کہ اس بڑی تقریب میں خطہ کے اقتصادی ،معاشی ،کاروباری شخصیات ،تاجر اور تبدیلی ساز بزنس لیڈرز اکٹھے ہوں گے،جو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا میں کاروباری و اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے بحث اور تبادلہ خیال کریں گے تاکہ اقتصادی استحکام کے ذریعے جنوبی ایشیا کو مشترکہ خوشحالی کے راستے پر ڈالا جاسکے۔








