واشنگٹن ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) سالانہ تعطیلات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کا دورہ کرکے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔ وائٹ ہاوس سے روانہ ہوتے وقت …
سالانہ تعطیلات ، ٹرمپ کا والٹر ریڈ، مائیک پنس کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) سالانہ تعطیلات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کا دورہ کرکے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔ وائٹ ہاوس سے روانہ ہوتے وقت انھوں نے کہا کہ کچھ ہی لمحوں کے لیے ہم وہاں ہوں گے۔ہم انھیں میری کرسمس کہنا چاہتے ہیں۔انھوں نے اِن فوجیوں کو ہر اعتبار سے دنیا کے بہادر ترین اہل کار قرار دیا۔اس دورے کے ایک روز بعد تعطیلات گزارنے کے لیے ٹرمپ دارالحکومت سے فلوریڈا میں واقع اپنے مار اے لاگو کے صحت افزا مقام کی جانب روانہ ہوں گے۔








