اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)گزشتہ سال 2016میں قومی احتساب بیورو کے چیئر مین قمرزمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب 2017 میں بھی اس حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھے گا، نیب کو2016 میں 2015کے مقابلے میں دوگناشکایات موصول ہوئیں جس سے عوام کا نیب پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے،نیب کی احتساب عدالتوں میں بدعنوان …
سال 2016میں نیب کی نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی کے مثبت نتائج سامنے آئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)گزشتہ سال 2016میں قومی احتساب بیورو کے چیئر مین قمرزمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب 2017 میں بھی اس حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھے گا، نیب کو2016 میں 2015کے مقابلے میں دوگناشکایات موصول ہوئیں جس سے عوام کا نیب پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے،نیب کی احتساب عدالتوں میں بدعنوان عناصر کو سزا کی شرح 76 فیصد ہے جوکہ دنیا میں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کرنے والے کسی بھی ادارے کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ،نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 285 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈ کامےابی ہے ۔








