سال 2025 میں رجسٹرڈ کرائم کی شرح نمایاں کم رہی

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):سال 2025 میں گذشتہ سال کی نسبت رجسٹرڈ کرائم میں بھی نمایاں کمی رہی۔ اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں 2025 میں79 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ڈکیتی، راہزنی کے دوران قتل کے مقدمات میں73 ، جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں71 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی، گاڑی چھیننے کے مقدمات میں69 فیصد کمی واقع ہوئی، ترجمان نے بتایا کہ گاڑی چوری کے رجسٹرڈ …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):سال 2025 میں گذشتہ سال کی نسبت رجسٹرڈ کرائم میں بھی نمایاں کمی رہی۔ اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں 2025 میں79 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ڈکیتی، راہزنی کے دوران قتل کے مقدمات میں73 ، جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں71 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی، گاڑی چھیننے کے مقدمات میں69 فیصد کمی واقع ہوئی، ترجمان نے بتایا کہ گاڑی چوری کے رجسٹرڈ مقدمات میں گذشتہ سال کی نسبت41 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی، اندھے قتل کے مقدمات میں32 ، اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں29 ، قتل کے مقدمات میں23 فیصد کمی واقع ہوئی، سال 2025 میں کرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں گذشتہ سال کی نسبت27 فیصد کمی ریکارڈ واقع ہوئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنگین جرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان۔