سیئول۔23اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی بحری جہاز تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ ہیوی انڈسٹریز نے کہا ہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہو گیا جس کی وجہ اعلیٰ معیار کے جہازوں کی فروخت اور بہتر مصنوعات کے امتزاج کو قرار دیا گیا ہے۔ یونہاپ کے مطابق کمپنی کا جولائی تا ستمبر خالص منافع 140.3 ارب …
سام سنگ ہیوی انڈسٹریز کا خالص منافع دوگنا ہو گیا

مزید خبریں
سیئول۔23اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی بحری جہاز تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ ہیوی انڈسٹریز نے کہا ہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہو گیا جس کی وجہ اعلیٰ معیار کے جہازوں کی فروخت اور بہتر مصنوعات کے امتزاج کو قرار دیا گیا ہے۔
یونہاپ کے مطابق کمپنی کا جولائی تا ستمبر خالص منافع 140.3 ارب وون (97.5 ملین امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 71.4 ارب وون کے مقابلے میں دوگنا ہے۔آپریٹنگ منافع 98.6 فیصد بڑھ کر 238.1 ارب وون تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال 119.9 ارب وون تھا جبکہ فروخت 13.4 فیصد بڑھ کر 2.63 ٹریلین وون رہی، جو گزشتہ سال 2.32 ٹریلین وون تھی۔یونہاپ انفومیَکس کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کا آپریٹنگ منافع توقعات سے 10.2 فیصد زیادہ رہا۔سام سنگ ہیوی نے اس کارکردگی کو اعلیٰ قدر والے جہازوں اور آف شور منصوبوں کے آرڈرز کا نتیجہ قرار دیا۔
کمپنی کو توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں مزید منافع میں بہتری آئے گی کیونکہ جہازوں کی ترسیلات میں اضافہ ہو گا۔شپ بلڈر نے رواں سال اب تک 27 جہازوں کے لیے تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر مالیت کے آرڈرز حاصل کیے ہیں، جن میں سات ایل این جی کیریئرز بھی شامل ہیں۔کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ جہازوں اور آف شور منصوبوں میں موجودہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ہم نہ صرف اس سال کے اہداف حاصل کریں گے بلکہ منافع میں مزید بہتری بھی لائیں گے۔








