سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کے قیام کی تاریخ رقم کی ،نگران وزیر داخلہ بلوچستان

107
میر زبیر جمالی

کوئٹہ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی نویں برسی پرکہا کہ ہم 16دسمبر کے شہدا کونہیں بھولے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس کےشہدا نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کے قیام کی تاریخ رقم کی ہے ،پوری قوم آج شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،

شہدا اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا ۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج ،پولیس ،لیویز اور تمام شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔