ساﺅتھ افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

68

لاہور۔9 جنوری(اے پی پی )پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے ساﺅتھ افریقہ کے خلاف پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کےلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیم میں تین اوپنرز فخر زمان ،امام الحق ،شان مسعود ،چار مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،حسین طلعت ،دو آل راﺅنڈر ز امام وسیم ،فہیم اشرف ،ایک اسپنر شاداب خان چار فاسٹ باﺅلرز محمد عامر ،حسن علی ،شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل اور محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ون ڈے کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔آصف علی ،حارث سہیل اور جنید خان کی جگہ محمد عامر ،حسین طلعت ،محمد رضوان اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے ۔