اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 25 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد نے کہا ہے کہ منتخب …
ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 25 مارچ سے شروع ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 25 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد نے کہا ہے کہ منتخب ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 19 سے24 اپریل تک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں ساﺅتھ ایشیاءریجن کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔








