راولپنڈی ۔ 18فروری(اے پی پی) سبی اورکوہلومیں کالعدم تنظیم بی آر اے،بی ایل اے،یو بی اے اور بی آر جی کے 14 فراری قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی عملداری قبول کرنے والے فراری کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے- قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں نے ماضی میں …
سبی اورکوہلومیں کالعدم تنظیموںکے 14 فراری قومی دھارے میں شامل ہوگئے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18فروری(اے پی پی) سبی اورکوہلومیں کالعدم تنظیم بی آر اے،بی ایل اے،یو بی اے اور بی آر جی کے 14 فراری قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی عملداری قبول کرنے والے فراری کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے- قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں نے ماضی میں مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کے عمل پر پچھتاوے کا اظہار کیااورمستقبل میں ملک دشمن عناصر کا ساتھ نہ دینے کاعہدکیا۔








