سردار ایاز صادق کاخیبرپختونخوا میں مختلف کامیاب کارروائیوں میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ قومی اسمبلی کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نےکہا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کا کردار قابلِ فخر ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قانون …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ قومی اسمبلی کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نےکہا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کا کردار قابلِ فخر ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے جاری آپریشنز پر پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔دہشتگردی کے ناسور کے خلاف پاک فوج اور پوری قوم متحد ہے۔دہشتگردی سے پاک پاکستان ہم سب کی مشترکہ منزل ہے۔

مزید خبریں