سردار ایاز صادق کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر، بٹگرام، ہزارہ، سوات، باجوڑ مالاکنڈ میں مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نےسیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر، بٹگرام، ہزارہ، سوات، باجوڑ مالاکنڈ میں مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نےسیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے،مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے،مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام بلخصوص نوجوان متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پوری قوم کیلئے امتحان ہے، سب ملکر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں،اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔