سردار محمد یوسف کا شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوںنے مرحوم کی دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قراردیا ۔ انہوںنے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوںنے مرحوم کی دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قراردیا ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔

Leave a Reply