سردار مسعود خان سے وزیر فزیکل منصوبہ بندی ، ہاﺅسنگ ، زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کی ملاقات، انتظامی معاملات اور مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر، وزیر فزیکل منصوبہ بندی ، ہاﺅسنگ ، زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق نے کشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات …
سردار مسعود خان سے وزیر فزیکل منصوبہ بندی ، ہاﺅسنگ ، زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کی ملاقات

مزید خبریں
سردار مسعود خان سے وزیر فزیکل منصوبہ بندی ، ہاﺅسنگ ، زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کی ملاقات، انتظامی معاملات اور مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر، وزیر فزیکل منصوبہ بندی ، ہاﺅسنگ ، زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق نے کشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات سیاسی ، انتظامی اہمیت کے معاملات کے علاوہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر نے صدر سردار مسعود خان کے برطانیہ ، بیلجم ، فرانس ، اٹلی اور اسکاٹ لینڈ کے حالیہ دورہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے اقدامات کو سراہا ۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی رہنماﺅں اور بین الاقوامی برادری و سول سوسائٹی پر زور دیا کہ انہیں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے مظلوم کشمیری عوام کی مدد کرنی چاہیے، تاکہ آئے روزکے مصائب و آلام سے کشمیریوں کو نجات مل سکے۔ صدر نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بیرونی دنیا کہ اراکین پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی کو آگاہ کیے جانے کی ضرورت ہے، تاکہ بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے۔








