سردار مسعود خان کو امن و سلامتی کے فروغ کےلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میںیہ خطاب دیا گیا

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) یونیورسل پیس فاﺅنڈیشن آف آسٹریا کے صدر پیٹر ہائیڈر نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو ان کی امن و سلامتی کے فروغ کےلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں انہیں امن کے سفیر کے خطاب سے نوازا ہے۔ صدر مسعود خان ان دنوں انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں شرکت کرنے اور وہاں کے مختلف تھنک ٹینکس کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) یونیورسل پیس فاﺅنڈیشن آف آسٹریا کے صدر پیٹر ہائیڈر نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو ان کی امن و سلامتی کے فروغ کےلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں انہیں امن کے سفیر کے خطاب سے نوازا ہے۔ صدر مسعود خان ان دنوں انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں شرکت کرنے اور وہاں کے مختلف تھنک ٹینکس کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے ویانا( آسٹریا) کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے امن سفیر کے اعزاز کو قبول کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کے لوگ اپنی مادر وطن زمین پر امن دیکھیں گے۔