سردار مہتاب احمد خان کا نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، ایئر پورٹ پر نصب مختلف نظاموں کی جانچ پڑتال اور انھیںفول پروف بنانے کے لئے آزمائشی مراحل جاری ہیں،3مئی کو …

اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، ایئر پورٹ پر نصب مختلف نظاموں کی جانچ پڑتال اور انھیںفول پروف بنانے کے لئے آزمائشی مراحل جاری ہیں،3مئی کو نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت کے لئے آپریشن کا باقاعد ہ آغاز ہوگا۔وہ بدھ کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل تیاریوں کے جائزہ کے لئے دورہ اور منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی،ایوی ایشن ڈویژن ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،اے ایس ایف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے نیو ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر متعلقہ حکام نے انھیں ایئر پورٹ کے مختلف شعبہ جات اور انکے آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی ۔