لاہور ۔ 13 جون (اے پی پی) سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے بیسویں کپتان ہوں گے۔ وہ پہلی دفعہ انگلینڈ کے خلاف کپتانی کریں گے۔ عبدالقادر، آصف اقبال، رمیض راجہ، مصباح الحق، سلیم ملک، یونس خان اور ظہیر عباس کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکی جبکہ انتخاب عالم کی قیادت میں قومی ٹیم نے انگلینڈ …
سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے بیسویں کپتان ہوں گے

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 جون (اے پی پی) سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے بیسویں کپتان ہوں گے۔ وہ پہلی دفعہ انگلینڈ کے خلاف کپتانی کریں گے۔ عبدالقادر، آصف اقبال، رمیض راجہ، مصباح الحق، سلیم ملک، یونس خان اور ظہیر عباس کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکی جبکہ انتخاب عالم کی قیادت میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے میچ نہیں ہار ا۔ مصباح الحق کی قیات میں قومی ٹیم نے چار ون ڈے میچز کھیلے اور چاروں میں اسے شکست ہوئی۔ عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 15ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے پانچ میں کامیابی حاصل ہوئی اور دس میں شکست ہوئی ۔







