کارڈف ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) سرفراز احمد کسی بھی ون ڈے سیریز میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے، سرفراز نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی باہمی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل عمراکمل کو پاکستان کی طرف سے بطور وکٹ کیپر ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا، انہوں نے 2014ءمیں …
سرفراز احمد کسی بھی ون ڈے سیریز میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

مزید خبریں
کارڈف ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) سرفراز احمد کسی بھی ون ڈے سیریز میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے، سرفراز نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی باہمی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل عمراکمل کو پاکستان کی طرف سے بطور وکٹ کیپر ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا، انہوں نے 2014ءمیں منعقدہ ایشیا کپ میں 253 رنز بنائے تھے۔








