سرمایہ کاری بورڈ نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے 3 ای پورٹلز لانچ کر دیئے

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای پورٹلز لانچ کر دیئے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف ریاض بخاری نے تین آن لائن پورٹلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جن میں الیکٹرانک جوائنٹ وینچر برانچ، لائیژن آفس مینجمنٹ انفارمیشن …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای پورٹلز لانچ کر دیئے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف ریاض بخاری نے تین آن لائن پورٹلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جن میں الیکٹرانک جوائنٹ وینچر برانچ، لائیژن آفس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور سپیشل اکنامک زونز انفارمیشن پورٹل شامل ہیں۔ ای پورٹلز کی لانچنگ کی آن لائن تقریب میں سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول، عالمی بینک، برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی)، پی بی سی، ایف بی آر، این ٹی سی اور پی آئی ٹی بی سمیت دیگر شراکت داروں کے نمائندوں اور حکام نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کی سربراہی میں کام کرنے والی بی او آئی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری بورڈ وفاقی حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے جو خدمات کی فراہمی کے حوالہ سے جدت پر مبنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مو¿ثر سہولیات فراہم کر رہا ہے جن کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری آسانیوں کا فروغ اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔ چیئرمین بی او آئی نے مزید کہا کہ آن لائن سروسز کی فراہمی میں تمام شراکت داروں کی معاونت خوش آئند ہے۔ خطبہ استقبالیہ میں سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول نے پورٹلز کے آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آن لائن پورٹلز سے انسانی مداخلت کو کم کرنے اور سرمایہ کاری بورڈ کی خدمات سے سرمایہ کاروں کو بہتر استفادہ کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت بی او آئی نہ صرف خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی بلکہ ضروری منظوریوں کے عمل میں دورانیہ کو بھی کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے تین پورٹلز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ الیکٹرانک جوائنٹ وینچر (ای جے وی) پاکستان میں پہلی پبلک سیکٹر فری آن لائن بزنس میچ میکنگ کی سہولت ہے جو عالمی سطح پر کاروباری اشتراک میں معاونت کرتی ہے جو کاروباری اداروں کو اپنی پروفائلز ویب سائٹ پر بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے حوالہ سے مفید معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس سے مشترکہ منصوبوں اور جوائنٹ وینچر کی خواہشمند کمپنیوں کو پارٹنرز کی تلاش کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ رابطوں کا بھی موقع ملتا ہے۔ برانچ/لائیژن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (بی ایل ایم آئی ایس) کی سہولت سے پاکستان میں برانچ اور لائیژن آفسز کے قیام میں معاونت حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ سروسز بی او آئی کی آن لائن ورک ویزا کی سہولت کے ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ ہے۔ بی ایل ایم آئی ایس ایک اہم سنگ میل ہے جو عالمی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ سپیشل اکنامک زونز انفارمیشن پورٹل خصوصی زونز میں قائم اداروں اور ڈویلپرز کی معلومات اکٹھاکرنے میں معاون ثابت ہو گا جس سے ایس ای زیڈز میں کام کی رفتار کا جائزہ لے کر شفایت کے فروغ اور ون ونڈو کی سہولیات کے اضافہ میں معاون ثابت ہو گا۔