سرکاری افسران اردو زبان کے دفتری استعمال میں مہارت کے لئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کریں،وفاقی وزیر برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی وزارت کے افسران کو ہدایت

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور سرکاری سطح پر اردو کے نفاذ کے لئے وفاقی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے وزارت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اردو زبان کے دفتری استعمال میں مہارت کے لئے سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ …

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور سرکاری سطح پر اردو کے نفاذ کے لئے وفاقی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے وزارت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اردو زبان کے دفتری استعمال میں مہارت کے لئے سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اکبر حسین، جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر رفیق طاہر، وزارت کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور اس کے متعلقہ محکموں کی جانب سے اردو کے سرکاری سطح پر نفاذ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں اردو زبان کے دفتری استعمال میں مہارت کے لئے وزارت کے افسران کو سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے تربیت لینے کی ہدایت کی۔