اسلام آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور ارزاں رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور M/S ZKB ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا ۔مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب ایف جی ای ایچ اے کے ہیڈ کوارٹر، سیکٹر 10/4-G اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ منصوبہ 2025 FGEHA IV & PPP) Rules کے تحت اینڈ پروڈکٹ …
سرکاری ملازمین کو ارزاں رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے مابین مفاہمتی معاہدہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور ارزاں رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور M/S ZKB ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا ۔مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب ایف جی ای ایچ اے کے ہیڈ کوارٹر، سیکٹر 10/4-G اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ منصوبہ 2025 FGEHA IV & PPP) Rules کے تحت اینڈ پروڈکٹ کی بنیاد پر ایک بڑے رہائشی ہاؤسنگ پر اجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور سستے رہائشی پلاٹس فراہم کرنا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ 6,000 کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ہو گا، جو اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹر وے 14-M کے قریب واقع ہے۔ اس ہاؤسنگ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں تقریباً 10,000 رجسٹر ڈ ممبر ان کو رہائش فراہم کی جائے گی۔تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران، زیڈ کے بی ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندگان، میڈیا پرسنز اور مختلف سرکاری اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کے لیے سستی اور معیاری رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ وفاقی حکومت کے رہائشی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل پر آگے بڑھانے کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔








