سرکاری ملازمین کو محفوظ ، معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود

اسلام آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کو محفوظ ، معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے دورے کے …

اسلام آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کو محفوظ ، معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر کیا ۔

ترجمان کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نو تعینات سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود نے منگل کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کی تفصیلات بارے آگاہی حاصل کی ۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نو تعینات سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود کو اتھارٹی کے جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اتھارٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

اسلام آباد اور کراچی میں مختلف رہائشی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کو لائف اسٹائل ریذیڈنسی اپارٹمنٹس جی – 13 جی 14 ، اور اسکائی لائن ہاؤسنگ پروجیکٹس سمیت دیگر ترقیاتی من منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے جدید تعمیراتی معیار ، شفاف الائمنٹ سسٹم اور عوامی سہولت کے لیے آن لائن خدمات کی فراہمی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈور کس نے FGEHA کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیح ہے کہ سرکاری ملازمین کو محفوظ ، معیاری اور سستی رہائش فراہم کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ڈی جی FGEILA نے یقین دہانی کرائی کہ اتھارٹی اپنے تمام جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرے گی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنائے گی۔

مزید خبریں