اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہائرنگ میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سید مسرور احسن، محسن عزیز اور پلوشہ خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے چار افسران کے …
سرکاری ملازمین کی ہائرنگ میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہائرنگ میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سید مسرور احسن، محسن عزیز اور پلوشہ خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے چار افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی میں متعدد منصوبے التواء کا شکار تھے، ان کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 35 ہزار افسران کو ان کی ادائیگیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں، سرکاری ملازمین کی ہائرنگ میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔








