سرگودھا۔ 05 نومبر (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، 8 ملزمان کوگرفتارکر لیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد،مقدمہ درج کر لیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم ثناءاللہ سے کلاشنکوف برآمد گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لوگوں میں خوف وہراس پیداکرنے والوں کے خلاف کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی او یرقانونی اسلحہ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی۔
تھانہ میلہ پولیس نے منشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار منشیات فروش اقرارش سے شراب 20 لٹر اور ملزم اعجاز سے شراب 20 لٹر برآمد گرفتار ملزم شیراز سے بندوق 12بور، انصر سے بندوق 12بور، مدثر سے پسٹل30بور، علی سے پسٹل30بور اور فیصل سے پسٹل30بور برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں جاری رہیں گی ۔