سرگودھا۔ 19 فروری (اے پی پی):تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نےراہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرایس ایچ او بھاگٹانوالہ جنید احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان شرافت اوراعجاز پولیس کو راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔
ایس ایچ او بھاگٹانوالہ جنید احمد کے مچابق برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔