سرگودھا پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قاتل کوعمر قید اور 8 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
سرگودھا عدالت نے قاتل کو عمر قید اور 8 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 12 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قاتل کوعمر قید اور 8 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ تھانہ سلانوالی پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلانوالی نوید خالق کی عدالت نے مقدمہ نمبری 42/25 بجرم 302 میں جُرم ثابت ہونے پر مجرم اسد علی کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم اسد علی نے محمد شرجیل نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا۔ جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلانوالی نوید خالق کی عدالت نے مجرم اسد علی کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔





